یونین کونسل کوٹ علی بہادر کے متعدد افراد پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:21

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) حلقہ برنالہ یونین کونسل کوٹ علی بہادر کے گاؤں روہی کے درج ذیل افراد پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے۔ اس سلسلے میں راجہ محمد اشرف نے صدر مسلم کانفرنس محمد شفیق ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا جس میں مندرجہ بالا افراد نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کی۔

اس موقع پر صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ آپ ایسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں جسکا تحریک آزادی کشمیرمیں ایک کردار ہے۔ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی میں ایک کردار ہے۔ مسلم کانفرنس نے 19 جولائی 1947 میں قرارداد الحاق پاکستان منظور کی۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس تقسیم کشمیر کی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی اور کشمیر کی کسی اکائی کو ریاست جموں و کشمیر سے الگ نہیں ہونے دے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہاء ہو رہی ہے۔دو ماہ سے زائد عرصہ ہوا ہے کہ کرفیو لگا کر مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل بنا دیا گیا ہے۔بھارتی حکومت اور ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہی ہے۔ میں اُن کے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریرکی بھرپور تعریف کی۔ وزیر اعظم پاکستان نے کشمیریوں کا سفیر اور وکیل ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

انھوں نے افواج پاکستان کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان سیز فائر لائن اور آزاد کشمیر کے لوگوں مین بھرپور دفاع کری رہے ہیں۔ میرپور میں زلزلہ زدہ علاقہ میں افواج پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں میں راجہ محمد اشرف، راجہ محمد اسلم، راجہ محمد یوسف، راجہ ظفر اقبال، راجہ سیلمان، راجہ بابر، راجہ اکبر، راجہ عرفان، راجہ عمران، چوہدری خلیل، چوہدری اسلم، محمد شکیب جرال، شرمیل جرال، شکیل جرال، کبیر جرال، اشرف جرال، ندیم جرال، شہزاد جرال، محمد افضل جرال، محمد نواز جرال، شہباز جرال، امجد جرال، وقاص جرال، عدیل جرال، راجہ شکیل، طفیل حسین، نور حسین، منیر حسین، شوکت حسین، شفیق جرال شامل ہیں جو اپنے کبنہ قبیلہ سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں