بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے ،سردار مسعود خان
دشمن کے بزدلانہ اقدامات آزاد کشمیر کے عوام کے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتے ،بھارت نازی جرمنی کی تاریخ دہرا رہا ہے لیکن عبرت ناک شکست اس کا مقدر ہے ، صدر آزاد جموں و کشمیر
ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے پار سے بھارتی فوج کلسٹر ایمونیشن استعمال کر رہی ہے جو کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت ایک جرم ہے اور خود بھارت اس بین الاقوامی معائدے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہے ۔
اُنہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑانے پر بھارت کا محاسبہ کر ے اور اسے خطہ میں جنگی جنون کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے سے باز رکھنے کے لیے دبائو ڈا لے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ماحول پیدا کر رہا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیر کے دونوں حصوں میں کھلے عام دہشت گردی کر رہا ہے اور انسانوں کی جان و مال سے کھیل رہا ہے جس کی اُسے بھارت قیمت چکانے پڑے گی ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور ملک کی بہادر افواج بھارت کی کسی بھی شر انگیزی اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے خلاف اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی حمایت میں ایک اور متحد ہے ۔ صدر ریاست نے کہا کہ یہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ ظلم ، جبر اور جنگ کی دھمکیوں سے کشمیریوں کو اپنی جدو جہدآزادی ترک کرنے پر مجبور کر دے گا ۔ کشمیریوں کا عزم ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند ہے جسے شکست دینا بھارت کے بس میں نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے موجودہ حکمرانوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ نازی جرمنی بھی ایک زمانے میں طاقتو ر تھا اور اس نے بھی بہت ظلم کئے تھے لیکن پھر ایسا وقت بھی آیا جب اسے اپنے ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑا ۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کے زیراہتمام عالمی یوم ملیریاکے موقع واک ،سیمینارز، مذاکرے و تقاریب کاانعقاد ..
آزاد جموں و کشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی طرف سےمختلف پروگراموں کیلئے لئے گئے ..
خدا خدا کر کے آخر کفر ٹوٹا ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بالآخر بلا ہی لیا گیا
دارالحکومت مظفرآباد میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قبرستان
مظفرگڑھ،غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا شریک ملزم سمیت گرفتار
فوڈ اتھارٹی کے پنجگراں اور پٹہکہ نصیرآباد کے بازاروں میں چھاپے ،تاجرو ں کو جرمانے
عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے،کونسلر خاور قریشی
پاکستان سیاسی ماحول میں تلخیوں،عدم برداشت اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا،عامر عبدالغفار لون
مظفرآباد،نامعلوم ملزمان نے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا، مقدمہ درج
مظفرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی،نوسربازگروہ گرفتار
چوہدری غلام عباس عظیم رہنما تھے، تحریک آزادی کشمیر کیلئےان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیر برائے جموں ..
جہلم ویلی چکار شاہراہ سدھن گلی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت