پیپلز نیشنل الائنس مظفرآباد ڈویژن کا اجلاس ،21اکتوبر کو تاریخ ساز مارچ بارے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیاگیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) پیپلز نیشنل الائنس مظفرآباد ڈویژن کا اجلاس 21اکتوبر کو تاریخ ساز مارچ کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیاگیا۔ رابطہ مہم کی آگاہی کے حوالے سے پروگرام کا شیڈول جاری کردیاگیا۔ ریاست کی آزادی پسند ،ترقی پسند جماعتوں کے اتحاد پی این اے مظفرآباد ڈویژن کے اجلاس میں صدر کامران بیگ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راشد شیخ، پریس سیکرٹری ندیم مغل، سیکرٹری مالیات شہزاد کشمیری سمیت پی این اے کے اتحادی رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 16اکتوبر اپر اڈاہ چوک شہیداں میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اجتماع ہوگا جبکہ عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے کیمپ لگانے کے ساتھ ساتھ 19تاریخ کو موٹر کار ریلی نکالی جائے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قوم پرست رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کی قومی آزادی کا راستہ مظفرآباد کی آزادی سے مشروط ہے جب تک آزادکشمیر گلگت بلتستان۔

(جاری ہے)

پر مشتمل بااختیار آئین ساز اسمبلی کا قیام عمل میں نہیں لایاجاتا تب دنیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قابض قوتوں کیخلاف آواز بلند نہیں کریگی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہے کہ اس خطے کی حکومت کو بااختیار بنایا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عظیم جدوجہد کا حصہ بننے کے لیے 22اکتوبر کی ریلی میںاپنی شرکت یقینی بنائیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں