بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں طاقت کا استعمال بڑھ رہا ہے‘سردار میر اکبر خان

کنٹرول لائن پر صورتحال تشویشناک ہے بھارت کلسٹر بموں کا استعمال کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے‘وزیر جنگلات

پیر 14 اکتوبر 2019 14:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہبھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں طاقت کا استعمال بڑھ رہا ہے کنٹرول لائن پر صورتحال تشویشناک ہے بھارت کلسٹر بموں کا استعمال کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے دہشت گردانہ اقدامات کو نوٹس لے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے بھارتی حکومت ہندوں کو اسٹیٹ سبجیکٹ دیکر وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتی ہے سلامتی کونسل کی مسئلہ کشمیر پر گیارہ قراردادیں موجود ہیں کشمیری صرف رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہیںبھارت طاقت کے بل بوتے پر ان کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔

کشمیریوں کے دلوں سے موت کا خوف ختم ہو چکا ہے ،وہ 8لاکھ سے زائد قابض افواج کا مقابلہ کررہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے وہاں کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کشمیری تمام تر بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں گے پاکستان و آزادکشمیر کے عوام ان کی پشت پر ہیں ہم اپنے بھائیوں کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان آٹھ ہفتوں کے دوران بھارت نے مقبوضہ علاقے میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ رات کی تاریکی میں اس کی قابض فوج شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارتی ہے اور انہیں بے پناہ تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ خواتین کی بے حرمتی کرتی ہے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے درجنوں بے گناہ کشمیریوں کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیابھارتی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں خاتون بیوہ اور 2 بچے یتیم ہوگئے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 281 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ حریت کارکنوں اور طلباء سمیت سیکٹروں افراد کو گرفتار کیا گیاہے قابض افواج نے محلوں، علاقوں اور قصبوں میں گھر گھر تلاشی کے نام پر آپریشن کیا جا رہا ہے جس کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیابھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران درجنوں مکانات کو تباہ کر دیا ہے اور 4خواتین کوبے حرمتی کا نشانہ بنایا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیںمقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹایا گیا تو عوامی مظاہرے پھوٹ پڑیں گے اور اگر کرفیو نہ اٹھایا گیا تو کشمیریوں کا غم و غصہ آتش فشاں کی طرح پھٹ پڑے گامقبوضہ وادی بھارتی حکومت کے لیے ایک ایسی ہڈی بن جائے گی جو نہ اگلی جائے گی اور نہ نگلی جائے گی آج کشمیر جل رہا ہے اور کشمیر کے ہر گھر سے صدمہ سے دوچار انسانوں کی آہ وبقا کی آوازیں عالمی ایوانوں کی دیواروں سے ٹکر کر دم توڑ رہی ہیںاقوام محتدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں اس سے قبل کے بہت دیر ہو جائے کیونکہ آج جس قیامت کا کشمیریوں کو سامنا ہے کل یہی سلوک کسی اور ملک کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار کے اقدام سے وادی کے لوگوں میں بھارت سے نفرت پہلے سے مزید بڑھ گئی ہے آج کے دور میں انٹرنیٹ اور موبائل ضرورت بن گئی ہے اور ہم سوچ نہیں سکتے کہ دو ماہ سے محروم کشمیریوں پر کیا بیت رہی ہوگی بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور فوج کا غیر ضروری ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ اس کا مقابلہ ایسی فوج سے ہے جو دنیا کی بہترین فوج ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بہادری،جرات اور پامردگی کی داستانیں شجاعت کے ایسے باب ہیں جو تاریخ عالم کا روشن باب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اپنی پاک فوج کی پشت پر ہے دفاع وطن کے لیے پوری قوم ایک ہے انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اجتماعی طاقت کو بروئے کار لا کر بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی تحریک شروع کرے تاکہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس کے ناجائز اقدامات واپس لینے اور کشمیریوں پر جاری مظالم ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد عالمی میڈیا چیخ چیخ کر مقبوضہ جموں وکشمیر میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم اور ہندوتوا کی شکل میں نئے فاشزم سے خبردار کر رہا ہے لیکن ظالم کو بلا بلا کر اعزازات اور انعامات سے نوازا جا رہا ہے اور مظلوم کی داستان کو تاریخ کے کوڑا دان میں ڈال دیا گیا ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں