علی خان چغتائی کی وفات سے آزاد کشمیر ایک جاندار مخلص بے باک اور درد دل رکھنے والے سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا‘خالد مغل

منگل 15 اکتوبر 2019 13:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس حلقہ 6مظفرآباد کے صدر خالد مغل نے کہا ہے کہ علی خان چغتائی کی وفات سے آزاد کشمیر ایک جاندار مخلص بے باک اور درد دل رکھنے والے سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے ۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلل مدتوں پورا نہیں ہو سکتا ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیوان علی چغتائی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اپنے ایک اخباری بیان میں خالد مغل نے کہا کے علی خان چغتائی کی تحریک آزادی کشمیر ،تحریک تکمیل پاکستان ،آزاد خطے کی تعمیر و ترقی ،عوامی شعور کی بیداری ،خطے میں تعلیم و صحت ،پینے کے صاف پانی رسل و رسائل کی خاطر خواہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

علی خان چغتائی نے بحیثیت وزیر آزاد کشمیر میں بلعموم اور حلقہ 6میں بلخصوص تعمیر وترقی کے تاریخی کام کیے اور بحیثیت صدر مسلم کانفرنس مظفرآباد جماعت کی مظبوطی فعالی میں اہم کردار ادا کیا اور آخر دم تک مسلم کانفرنس سے وابستہ رہے اور مجاہد اول کے پیٖغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ گڑھی دوپٹہ جاوید گوہر نے تھانہ کی حدود سے سماج دشمن عناصر کی سر کوبی میں کلیدی کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

عوامی حلقوں نے ایس ایچ او کی کارکردگی پر اعتمنان کا اظہار کیا ہے ان کی تعیناتی کے بعد چوری ڈاکہ زنی اور دیگر جرائم میںکمی آنا ان کی کارکردگی اور گرپ کا ثبوت ہے ۔ملک عبدالرحیم اعوان ،محمد حنیف اعوان اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا اور انہوں نے کہا کے ایس ایچ او جاوید گوہر کی قیادت میں تھانہ کے جملہ سٹاف کی کارکردگی بھی قابل تحسین ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں