حکومت آزاد کشمیر میں جنگلات سیاحت اور جنگلی حیات کی حفاظت اور ترقی تمام تر وسائل برکارلارہی ہے‘سردار میر اکبر خان

آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ملک بنانا سکتے ہیں پاکستان کی بقاء صرف اور صرف شجر کاری میں ہے

منگل 15 اکتوبر 2019 15:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں جنگلات سیاحت اور جنگلی حیات کی حفاظت اور ترقی تمام تر وسائل برکارلارہی ہے پورا کشمیر سیاحوںکے لئے جنت ہے اور اس میں جنگلات جنگلی حیات دریاوںاور پہاڑوںکو خاص اہمیت حاصل ہے جنگلات اور برفانی پہاڑوں کی وجہ سے پانی دریاوں میں آتا ہے جو ہماری کیھتوں کو سیراب کر کے ہمارے لئے خوراک کا موجب بنتا ہے حکومت اس دولت کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ملک بنانا سکتے ہیں پاکستان کی بقاء صرف اور صرف شجر کاری میں ہے ہم نے مل کر کلین اینڈ گرین آزادکشمیر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں تاکہ یہ خطہ سرسبز اور خوبصورت ہو سکے شجر کاری صدقہ جاریہ ہے شجر کاری کے ساتھ ہمار ا مستقبل وابستہ ہے آزادکشمیر کے لیے آنے والے پانچ سال کے لیے موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے عوام اور محکمہ جنگلات ملکر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنائیں ، شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرینگے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری زمین ہماری امانت ہے اور اس پر ناجائز قبضہ کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے محکمہ جنگلات پورے آزاد کشمیر میں خالی پرائیوٹ اور جنگلی رقبہ جات میں شجر کاری کرئے گا اور نیلم ویلی روڈ کے دونوں اطراف خوبصورت اور ہر قسم کے درخت لگائے جائیں تاکہ روڈ کی خوبصورتی اور سیفٹی میں اضافہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ نیلم میں پہلی بار لکڑی کے ٹنیڈرنگ کی گی ہے دیہات میں رہنے والے لوگوں کے لئے ٹی ڈی کوٹہ کی بنیاد پر لکڑی مہیا کر رہے ہیںمقامی افراد کو ہم ترجیح بنیادوں پہ لکڑی کی فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ لکڑی نکاسی کے ٹھیکداروں کے ساتھ ملکر محکمہ فوری طور پر لکڑی ٖڈپو میں دستیاب کرئے گا تا کہ مقامی ڈپو میں لکڑی کی کمی کو پورا کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بالن کی سہولت فوری طور پر فراہم کی جارہی ہے تاکہ لوگ سردیوں سے قبل بالن کا بندوبست کر سکیں انہوں نے کہا کہ محکمہ کے فیلڈ سٹاف پر بڑی بھاری ذمہداری عائد ہو تی ہے کہ وہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ درخت انسان کو اکسیجن فراہم کرتاہے دنیا میں کہیں بھی کوئی درخت کٹتا ہے اس کے منفی اثرات پوری دنیا کے ماحول پر پڑتے ہیں ۔

اس لیے یہ آنیوالی نسلوں بقاء ہے لہذا عوام کو چائیے کہ وہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار اداکریں۔اس سے دنیاکے بڑھتے ہوئے درجہ حرار ت کو کنٹرول کرنے مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے نیاب اور قیمتی درخت آزادکشمیر میں پائے جاتے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس ریجن میں رہتے ہیں جہاں پر ہر موسم میں شجرکاری کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کی وجہ سے تمام انسانیت کی بقاء ہے ،جس میں جنگلی حیات بھی شامل ہے ، جنگلی حیات کی بقاء کیلئے عوام اپنا کردار اداکرے ۔

انہوں نے کہاسبزدرخت کے کٹائوکی کہیں کوئی گنجائش نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ مکانات کی تعمیر کیلئے دیودار کے بجائے فرکا زیادہ استعمال کیاجائے اسے قیمتی درخت کو بچایاجاسکتاہے ۔انہوں نے شجرکاری کی مانیٹرنگ اور شعور بیداری کیلئے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اپنی ٹیم بناکر وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں کی گئی شجرکاری کامعائنہ کریں اور رپورٹنگ کریں اور اس سے ہمارے اچھے کام کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔

نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بھی جنگلات پر خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور شجرکاری کے لیے عملی طور پر اقداما ت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا خطہ بہت زرخیز ہے ہمارے بچوں کا مستقبل ان درختوں سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا واحد طریقہ شجر کاری ہی.

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں