مظفر آباد،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیرصدارت سرکاری ملازمین کے زیر التواء پینشن کیسزکا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں سربراہان محکمہ جات نے اپنے اپنے محکمہ میں زیر التواء اور زیر کار پینشن کیسز کے حوالہ سے رپورٹس پیش کی

منگل 15 اکتوبر 2019 16:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) فرحت علی میر کی صدارت میں سرکاری ملازمین کے زیر التواء پینشن کیسزکا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری لیاقت حسین، سیکرٹری اطلاعات و سیاحت محترمہ مدحت شہزاد ، سیکرٹری سپورٹس محترمہ ڈاکٹر شہلا وقار اور سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی اور سربراہان محکمہ جات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سربراہان محکمہ جات نے اپنے اپنے محکمہ میں زیر التواء اور زیر کار پینشن کیسز کے حوالہ سے رپورٹس پیش کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر نے جملہ سیکرٹری صاحبان اور سربراہان محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکمہ کے ذمہ زیر کار جملہ زیر التواء پینشن کیسز یکسو کر یں۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پینشن کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیا جائے۔ انہوں نے صحت عامہ اور تعلیم کے ذمہ پینشن کیسز کو جلد از جلد یکسو کرنے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں