سپیکرآزاد کشمیر اسمبلی کی زیر صدارت سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس

لیسوا آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے نقصانات کے حوالے سے اس وقت تک کیئے گئے اقدامات کا موثر جائزہ لیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:23

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کی صدارت میں اسمبلی ہاسٹل کے کمیٹی رُوم میں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران کمیٹی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات آزاد کشمیر سید آصف حسین شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) فرحت علی میر، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے شاہد محی الدین کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین، کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیاز احمد سمیت متعلقہ محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی۔

خصوصی کمیٹی میں سیکرٹری کمیٹی شاہد محی الدین نے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید آصف شاہ سمیت حکام کو لیسوا آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے نقصانات کے حوالے سے اس وقت تک کیئے گئے اقدامات کا موثر جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

14جولائی2019ء کو اس سانحہ میں 20افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ10 افراد زخمی ہوئے۔135مکانات تباہ ہوئی42دوکانات تباہ56مال مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 8سکولز2پبلک ہیلتھ یونٹ2مساجد6گاڑیاں10واٹر ملز اور 6فُٹ برج کا نقصان ہوا تھا۔

محکمہ جات نے خصوصی کمیٹی کو کیئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ محکمہ برقیات نے بجلی کی بحالی کے حوالے سے بتایا کہ تیزی سے کام جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ حیوانات کی اموات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ متاثرین کو ادائیگی کر دی گئی ہے۔ سعودی عرب کے تعاون سے 4سکول3مساجد1بیسک ہیلتھ یونٹ3واٹر سپلائی اور 135گھروں کی تعمیر کے لیے اقدامات کیئے جائیں گے جس پر 353.496ملین روپے لاگت آئے گی۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری نے اجلاس میں فُٹ برج کی تعمیر نو کرنے سے اتفاق کیا۔ دوکانات نے نقصانات کا اذالہ بھی ہو چُکا ہے۔ سپیکر اسمبلی نے ہدایت کی ہے کہ سردیوں کے موسم کی آمد سے قبل بالائی علاقوں میں نقصانات کا ازالہ کیا جائے تاکہ موسم بہار میں سارے نقصانات کا اذالہ ہو کر نہ صرف لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں بلکہ زندگی دوبارہ رواں دواں ہونے کے ساتھ ساتھ ٹورازم کو بھی فروغ مل سکے۔ لیسوا بائی پاس پر گاڑیاں چل رہی ہیں ضرورت ہے کہ اس کو پختہ کیا جائے تاکہ انڈین فائرنگ سے لوگوں کو رسل و رسائل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بتایا گیا نقصانات کے اذالہ کے لیے 1852.58ملین روپے کے اخراجات آئیں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں