ہماری حکومت نے غریب، بیوہ اور مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا، نورین عارف

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:33

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) آزادکشمیر کی وزیر صنعت و ترقی نسواں محترمہ نورین عارف نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہماری حکومت نے غریب، بیوہ اور مستحق خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا ۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد ایک عام گھریلو خاتون کو بااختیار بنانا ہے۔

ہمارے معاشرے میں عورت پر پورے گھر کی ذمہ داریاں عائد ہیں۔

(جاری ہے)

ایک عورت اپنے گھر کے لیے قربانیاں دیتی ہے۔ غربت کے خاتمہ کے لیے اب از سر نو سروے کی ضرورت ہے۔ خواتین اس کارڈ کا استعمال خود سیکھیں اور کسی اور کے ہاتھ میں نہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ’’ غریب کا احساس ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال نے بطور مہمان خصوصی اور ریجنل ڈائریکٹر راجہ کلیم اللہ نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں