آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ21 سی23اکتوبر تک برانچ رجسٹری راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کر یگی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:52

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) رجسٹرار آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ21 سی23اکتوبر تک برانچ رجسٹری راولاکوٹ میں مقدمات کی سماعت کر یگی۔

(جاری ہے)

نیز سینئر جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ(چیئرمین بلڈنگ کمیٹی) راجہ سعید اکرم خان نے جوڈیشل کمپلیکس ہاء راولاکوٹ و باغ ادھورے رہ جانے والے تعمیراتی کام کی نسبت ایک میٹنگ سپریم کورٹ سرکٹ راولاکوٹ میں مورخہ 21اکتوبر 2019بروز سوموار بوقت 12:00بجے دن طلب فرمائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں