مظفر آباد، اسلامی ڈویلپمنٹ فنڈ سے تعمیر ہونیوالی سکول کی نو تعمیر شدہ عمارت ناقص میٹریل کے استعمال سے بیٹھ گئی، چھت سے پانی ٹپکنے لگا

عوام علاقہ کیاں شریف کا بچوں کو سکول میں بھیجنے سے انکار ،حکومت سے محکمہ تعلیم ،متعلقہ انجینئر اور ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) اسلامی ڈویلپمنٹ فنڈز سے تعمیرہونے والی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کیاں شریف کی عمارت جو 7سال بعد مکمل ہوئی لیکن ابھی محکمہ تعلیم کے سپرد نہیں کی گئی،ٹھیکیدار کی کرپشن کی وجہ سے اور ناقص تعمیر،اور ناقص میٹریل کے استعمال سے عمارت کی ایک سائیڈ بیٹھ گئی ہے اور چھت لیک ہونے کی وجہ سے پانی ٹپک رہا ہے اور نلکے گزشتہ سال برف باری سے ٹوٹ چکے ہیں۔

عوام علاقہ کیاں شریف نے اپنے بچوں کو اس سکول میں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔عوام علاقہ کیاں شریف نے حکومت سے محکمہ تعلیم متعلقہ انجینئر اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی ڈویلپمنٹ فنڈز سے تعمیر ہونے والا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کیاں شریف کی عمارت جو سات سال بعد مکمل ہوئی لیکن عمارت میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام علاقہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے ڈرنے لگے ،اللہ نہ کرے اگر زلزلہ ہو جائے تو یہ عمارت ایک سیکنڈ میں زمین بوس ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس انجینئر اور ٹھیکیدار نے اس عمارت کی تعمیر کی ہے اُس کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں اور اس عمارت سے لوٹی ہوئی رقم واپس لی جائے ۔سکول کی عمارت کو دوبارہ تعمیر کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں