یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کو کڑی سزا دی جائے، جے آئی یوتھ آزاد کشمیر

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:41

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سینئر نائب صدر جے آئی یوتھ آزاد کشمیر خالد محمود زیدی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کو کڑی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو سکینڈل میں ملوث کچھ عناصر کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اے جے کے یونیورسٹی کے بعض شعبوں میں غیر سنجیدہ اساتذہ نے سارے ماحول کو خراب کر دیا ہے،آئے روز نئے سکینڈل اور ویڈیو سامنے آرہی ہیں جس سے پورے کشمیر کی بدنامی ہو رہی ہے،اگر اس معاملے کو کنٹرول اور طلبہ و طالبات پر سختی نہ کی گئی تو ہماری نسل تباہ ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں