کشمیر ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:41

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) کشمیر ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،مسلم کانفرنس یوتھ ونگ اور کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام کشمیر ملین مارچ آج دن دو بجے سینٹورس ہال چوک اسلام آباد میں دنیا کا سب سے بڑا کشمیری پرچم لہرا کر اہل کشمیر کے مظلوم کشمیری بھائیوںکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ نے کشمیر ملین مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ۔ اسلام آباد مسلم کانفرنس یوتھ ونگ اسلام آباد میں ہونے والے ملین مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے۔ راولپنڈی ،اسلام آباد میں مقیم مسلم کانفرنس کارکن اور آزاد کشمیربھر سے یوتھ ونگ کے کارکنوں پر مشتمل قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق مسلم کانفرنس کے کارکن اور یوتھ ونگ کے رہنما آج ساڑھے بارہ بجے دن فیض آباد کے مقام پر جمع ہونگے ۔

یہاں سے وہ ایک بڑی ریلی کی صورت میں اسلام آباد میںسینٹورس مال چوک اسلام آباد پہنچیں گے ۔جہاں یوتھ ونگ ریلی کی قیادت مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردارعثمان علی خان ، سردار عفان علی خان ،سردار افتخاررشید چغتائی، سردار عابد عباسی، سردار ارباب کلیم سمیت ایم ایس ایف یوتھ اوردیگر رہنماکریں گے۔اس موقع پر ملین مارچ میں پانچ کلومیٹر طویل آزادی مارچ کا پرچم لہرایا جائے گا۔

ملین مارچ کا اہتمام پاکستان کی مختلف ملی ،سیاسی اور سماجی تنظیموں نے مل کر کیا ہے ۔ اس مارچ کا بنیاد ی مقصد عالمی توجہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں ہونے والے ہندوستان مظالم کی طرف مبذول کروانا ہے ۔اس موقع پر یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اسلام راولپنڈی میں جو رہائش پزیر ہیں 20اکتوبر بروز اتوار ٹھیک بار بج کر تیس منٹ پر فیض آباد پہنچیں جہاں سے ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کا ایک بڑااور تاریخ ساز قافلہ ملین مارچ میں شرکت کرے گا۔

پنڈال کے باہر پہنچ کر باقی قافلے مسلم کانفرنس کے باقی قافلوں میں ہمارے ساتھ پروگرام میں شرکت کریں گے۔جن دوست احباب کے پاس گاڑیوں کا مسئلہ ہے وہ سردار نعمان عباسی، سردار عامر عباسی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں