مظفرآباد ‘محکمہ تعلیم کالجز میں ترقیابیوں کے کیسز التوأ کا شکار

محکمہ تعلیم کالجز میں میرٹ کی پامالی اور مخصوص عناصر کی اجارہ داری موجودہ حکومت کی گڈ گورننس کی پالیسی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے

پیر 21 اکتوبر 2019 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) محکمہ تعلیم کالجز میں ترقیابیوں کے کیسز التوأ کا شکار ،مخصوص گروپ اور نوازشیں ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم آزاد کشمیر میں میرٹ کی پامالی کی جانے لگی مخصوص مافیا نے محکمہ پر اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے پروفیسرز کے ترقیابیوں کے کیسز عرصہ دراز سے التوأ میں پڑے ہیں جبکہ مخصوص گروپ کو نوازا جا رہا ہے ایڈیشنل سیکرٹری کالجز جو کہ تر قیابیوں کی فائلیں دبا کر بیٹھے ہیں کے خلاف متعلقہ وزیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو بھی درخواستیں دی گئی ہیں جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ آفیسر جس نے میرپور کالج کے ہاسٹل سپریٹنڈنٹ اور سابق وزیر مطلوب انقلابی کے دور میں بھی من مانیاں کیں اور مخصوص لوگوں کو ایڈھاک لیکچرار تعینات کروایا اور اب ارباب اختیار کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کالجز میں پروفیسرز کی ترقیابیوں کے کیسز کو التوأ کا شکار کررکھا ہے موصوف مخصوص کیسز جن میں اُن کا ذاتی مفاد ہو انہیں کلیئر کروا دیتے ہیں جس سے حقداروں کو انصاف نہیں مل رہا محکمہ تعلیم کالجز میں میرٹ کی پامالی اور مخصوص عناصر کی اجارہ داری موجودہ حکومت کی گڈ گورننس کی پالیسی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں