جامعہ کشمیر،22اکتوبر کو تدریسی و امتحانی عمل معطل رہے گا،ترجمان

یونیورسٹی کے چہلہ و سٹی کیمپس میں امتحانات بھی ملتوی،آفیسران وملازمین حاضر رہیں گے

پیر 21 اکتوبر 2019 14:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں کل مورخہ 22اکتوبر 2019کو تدریسی عمل معطل رہے گا۔

(جاری ہے)

رجسٹرار جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق حسب تحریک ضلعی انتظامیہ وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے مورخہ 22اکتوبر 2019کو سٹی و چہلہ کیمپس میں تدریسی اور امتحانی عمل معطل کیئے جانے کی منظوری دی ہے۔ جبکہ تمام شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران، انتظامی دفاتر میں آفیسران اور ملازمین حاضر رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں