محکمہ صحت عامہ کے طے شدہ مسائل ومطالبات پر عملدرآمد کیا جائے‘پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر

پیر 21 اکتوبر 2019 18:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے چیف آرگنائزر قاضی تنویر حسین سرپرست اعلیٰ ممتاز حسین پیرزادہ ،چیئرمین سردار یاسین ضلعی صدر مظفرآباد ملک عرفان اعوان ،راجہ طارق حسین ،خواجہ عبدالحمید ودیگر نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت عامہ کے طے شدہ مسائل ومطالبات پر عملدرآمد کیا جائے ،سپریم کوٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کیا جائے سی ڈی سی ،ای پی آئی سنی ٹیشن کے ملازمین کی ترقیابیوں کا معاملہ 2009سے التواء کا شکار ہے کئی ملازمین ریٹائر ڈ ہو چکے ہیں انکے معاملات یکسو کیے جائیں ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختون خواہ کا سروس سڑیکچر آزادکشمیر میں مکمل نافذ کیا جائے تمام ملازمین کو بنیادی سکیل B-20,B-19-B-18,B-17-B-16-B14-B12تک ترقیابی کے مواقعے فراہم کیے جائیں پیرا میڈیکل کا ڈائریکٹر یکٹ قائم کیا جائے DMS,ADHOپیرا میڈیکل سٹاف سے تعینات کیے جائیں اس وقت محکمہ صحت عامہ میں اعلیٰ تعلیم کے حامل ملازمین موجود ہیں جن کے لیے ترقی کے موقع نہ ہونے کے برابر ہیں ،بہتری کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں