آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ، مسودات قوانین زیر غور لائے گئے

مسودہ قانون میں ضروری ترامیم کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ کی ایوان نے منظور دیدی

منگل 22 اکتوبر 2019 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مسودات قوانین زیر غور لائے گئے۔ دی آزاد جموں و کشمیر کلینیکل لیبارٹریز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ2019ء پر چیئر مین مجلس قائمہ وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی نے مسودہ قانون میں ضروری ترامیم کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

ایوان میں وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر نے مسودہ کی منظوری کی تحریک پیش کی ۔

(جاری ہے)

ایوان نے اتفاق رائے سے مسودہ کی منظوری دی جبکہ مسودہ قانون دی آزاد جموں و کشمیر لینڈ ایکوزیشن (ترمیمی) ایکٹ2016ء پر مجلس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سپیکر اسمبلی نے وزیر قانون و پارلیمانی امور کو مسودہ قانون کی غرض و غایت آج ایوان میں بالتفصیل پیش کرنے کے لیے کہا۔

اس کے بعداس مسودہ قانون کی منظوری بھی ایوان میں دی جائے گی۔ وزیر قانون نے دی آزاد جموں و کشمیر ریموول فرام سروس سپیشل پاور ایکٹ 2016ء اور دی آزاد جموں و کشمیر شریعت اپیلانٹ قانون سازی بینچ آف ہائی کورٹ (ترمیمی) ایکٹ 2019ء کو مجالس قائمہ کے سپرد کر دیا جن پر غور و حوض کے بعد منظوری کے لیے ایوان میں جلد رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں