آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے پانچ ارکان اسمبلی کی رخصت اتفاق رائے سے منظور کر لی

منگل 22 اکتوبر 2019 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے منگل کے روز شروع ہونے والے اجلاس میں پانچ ارکان اسمبلی کی رخصت ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

رخصت حاصل کرنے والوں میں وزیر بلدیات راجہ نصیر خان، وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد ، وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق احمد منہاس ، راجہ جاوید اقبال اور ممبر اسمبلی عبدالغفار لون شامل تھے ۔ بعد ازاں آزادجموں وکشمیر قانون سازا سمبلی کا منگل کے روز شروع ہونے والا اجلاس آج (بدھ ) صبح دس بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں