زلزلہ سے متاثر ہ میرپور بھمبر کے علاقوں میں ریلیف آپریشن مکمل ہو چکا ، متاثرین کو قانون کے مطابق ادائیگی کی جارہی ہے، وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ

جانی نقصان کے علاوہ اب تک زلزلہ کے نتیجہ میں 20575مکانات کو مکمل نقصان پہنچا ، معاوضہ جات کی ادائیگی کے لئے طریقہ کار طے کیا جارہاہے، احمد رضا

منگل 22 اکتوبر 2019 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثر ہ میرپور بھمبر کے علاقوں میں ریلیف آپریشن مکمل ہو چکا ہے ۔ متاثرین کو قانون کے مطابق ادائیگی کی جارہی ہے ۔ وہ منگل کے روز آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن اسمبلی شازیہ اکبر کے توجہ طلب نوٹس پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

شازیہ اکبر نے کہا کہ میرپور زلزلہ کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ وزیر ایس ڈی ایم اے نے کہا کہ جانی نقصان کے علاوہ اب تک زلزلہ کے نتیجہ میں 20575مکانات کو مکمل نقصان پہنچا ۔ معاوضہ جات کی ادائیگی کے لئے طریقہ کار طے کیا جارہاہے ۔ زلزلہ میں شہدا ء کے لواحقین کو حکومت آزاد کشمیر نے 5لاکھ اور وفاقی حکومت نے بھی پانچ لاکھ روپے کی امداد دی ہے جو کل 10لاکھ روپے بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت دستیاب وسائل میں ان کی بھرپور مدد کرے گی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں