آزاد کشمیر اسمبلی ،’’دی آزادجموں اینڈ کشمیر کلینکل لیبارٹریز ریگولیٹری ایکٹ ،2019کی منظوری کی تحریک اتفاق رائے سے منظوری

منگل 22 اکتوبر 2019 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے ’’دی آزادجموں اینڈ کشمیر کلینکل لیبارٹریز ریگولیٹری ایکٹ ،2019کی منظوری کی تحریک اتفاق رائے سے منظوری کر لی ۔ وزیر صحت و چیئرمین مجلس قائمہ نے ایوان میں مجلس قائمہ کی رپورٹ پیش کی جس کو ایوان نے زیر غور لایا وزیرقانون و پارلیمانی امور نے ایوان میں مسودہ قانون پیش کیا۔

ممبر اسمبلی میاں محمد یاسر رشید چیئرمین مجلس قائمہ نے دی آزادجموں وکشمیر لینڈ ایکو زیشن (ترمیمی ) ایکٹ ، 2016پر مجلس قائمہ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ ایوان نے مسودہ کو زیر غور لانے کے بعد تحریک کی اتفاق رائے سے منظور ی دے دی۔ مسودہ پر ایوان کے معزز اراکین نے مزید غور و خوض پر اتفا ق کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر قانون و پارلیمانی امور نے دی آزادجموں وکشمیر کنسٹیٹیوشن آف شریعت اپیلٹ بینچ آف دی ہائی کورٹ (ترمیمی) ایکٹ 2019کا مسودہ اور ’’دی ریمول فرام سروس (سپیشل پاورز )ایکٹ 2001کا مسودہ مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا گیا۔

اجلاس میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمد یٰسین ، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد ، ممبر اسمبلی اس علیم شاہ، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری ، ممبر اسمبلی نسیمہ وانی اور ممبر اسمبلی سحرش قمر نے مختلف قراردادیں پڑھیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں