چین کے اشتراک سے چلنے والے تمام منصوبہ جات پر کام جاری رہے گا،مظہر نیاز رانا

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کاچائینہ انجینئرنگ کیمپ چھتر کلاس کا دورہ ،مختلف منصوبہ جات پر کام کرنے والے انجینئر ز سے ملاقات

منگل 22 اکتوبر 2019 17:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مطہر نیاز رانا نے منگل کے روزچائینہ انجینئرنگ کیمپ چھتر کلاس کا دورہ کیا اورمختلف منصوبہ جات پر کام کرنے والے انجینئر ز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کہا کہ چین کے اشتراک سے چلنے والے تمام منصوبہ جات پر کام جاری رہے گا۔

ان منصوبہ جات پر کام کرنے والے انجینئرز اور دیگر سٹاف کو پہلے کی طرح سیکیورٹی فراہم کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں چین کا اہم کردار ہے۔ آزا دکشمیر میں ہائیڈرل اوردیگر کئی منصوبہ جات پر چین کے انجینئرز اور سٹاف کام کر رہا ہے جن کو سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔چینی انجینئرز آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کیلئے جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔ آ زاد کشمیر چین کے انجینئرز کا دوسرا گھر ہے۔ آپ مطئمن ہو کر اپنا کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارادوست اور پڑوسی ملک ہے جس نے مشکل کی ہر کھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی چین سے اس طرح کا تعاون حاصل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں