کشمیریوں نے اس تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا‘وزیر جنگلات

کرفیواوربھارتی جارحیت،ظلم وستم کے باوجود کشمیری اپنے شہید بچوں کے جنازے پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں جو ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی اور محبت کا اظہار ہے‘سردار میر اکبر خان

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:26

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اس تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا اورکرفیواوربھارتی جارحیت،ظلم وستم کے باوجود کشمیری اپنے شہید بچوں کے جنازے پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں جو ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی اور محبت کا اظہار ہے حکومت پاکستان کی طرف سے اسلام آباد میں متعین سفیروں کو جنگ بندی لائن کے علاقوں کے دورے احسن اقدم ہے ہندوستان جو آزاد کشمیر کے علاقوں کو نشانہ بنانے کے لئے دہشتگردی کے کیمپوں کی موجودگی کا جواز بنا رہا ہے جو قطعا بے بنیاد ہے آزاد کشمیر کے عوام کو اپنی بہادر افواج پر مکمل یقین ہے کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بناتی رہیں گی ہندوستان نے آزاد کشمیر پر جارحیت کا سوچا بھی تو اس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا بین الاقوامی سطح پر کشمیراس وقت ایک سلگتا ہو ا مسئلہ ہے اور وقت اور حالات کا تقاضاہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کے پرامن ، کشمیریوں عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کے طے شدہ فریم ورک کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے آواز اٹھائے اڑھائی ماہ ہو گئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں سکول بند ہیں ، ہسپتال بند ہیں ، بازار اور مارکیٹیں ویران ہیںمقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی رک گیا ہے اور اسی لاکھ آبادی عملی طور پر جیل میں قید ہے پاکستانی عوام سول سوسائٹی نے کشمیریوں کے ساتھ جس والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اس پر ان کے شکرگزار ہیں ، یہی وہ رشتہ ہے جو پاکستان اور کشمیر کو کبھی جدا نہیں کر سکتا کشمیریوں پر جب بھی کبھی کوئی آفت آئی کوئی مصیبت نازل ہوئی پاکستانی عوام ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے باہر نکلے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سول سوسائٹی نے بلا کسی تفریق کے کشمیریوں کے ساتھ جس وابستگی کا اظہار کیا وہ کشمیریوں کیلئے بہت بڑا سرمایہ اوران کی تحریک کو بہت بڑی اخلاقی مدد ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر اڑھائی ماہ سے ہمارے مظلوم بھائی جس اذیت اور کرب کا شکار ہیں ان کی مدد کا بہترین طریقہ ہے کہ یہاںہم پرامن طور پر ان کے حق کیلئے آواز اٹھائیںپاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کاساتھ جس طرح کھڑاہوا اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہندوستانی آبی جارحیت ہماری قومی سلامتی اور سالمیت پر اثر انداز ہو سکتی ہے ہندوستان کی فوج نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے اند بلکہ سیز فائر لائن کے قریب بسنے والوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں قاتل مودی مقبوضہ کشمیر میں اور سیز فائر لائن پر جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں پوری قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر پانچ اگست کو حملہ کر کے ریاست کے عوام کو حقوق سے محروم کرنااور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنا اسی حکمت عملی کا حصہ تھاوزیر جنگلات نے کہا ہے کہ 5اگست کو بھارت نے مکارانہ اور شاطرانہ طور پر ایک اور شدید ترین جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو آئینی اور قانونی جواز بخشنے کی مذموم کوشش کی اور کشمیر کر بزعم خود بھارت میں ضم کر دیا۔

ہم نے نہ تو71سال پہلے بھارت کے فوجی قبضے کو تسلیم کیا تھا اور نہ ہی بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد ہم اپنے مؤقف سے دستبردار ہوئے۔اٴْنہوں نے کہاکہ5اگست کی بھارت کی جارحیت کے بعد پاکستان نے اس تعلق سے جو بھی اقدام کئے ہیں اور خاص طور پر جس طرح وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور جس طرح پاکستانی عوام نے کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی اس کیلئے ہم انتہائی شکر گزار ہیںانہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا اور عالمی سول سوسائٹی بیدار ہے اور وہ کشمیریوں کی روئیداد ظلم سننے اور اسے دنیا کو سنانے کے لئے تیار ہے۔

5 انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک ، شبیر شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت دیگر رہنماوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان نواز قیادت کو بھی پابند سلاسل کر دیا گیا ہے اور ہندوستان نواز قیادت کو اب اپنی غلطی کا بھی احساس ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتہاء پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبی دہشتگردی کی دھمکی اس کے اصل عزائم کی عکاس ہے۔ بھارتی حکمران آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے مطابق کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر نا چاہتے ہیں لیکن جب تک آخر ی کشمیری زندہ ہے وہ اپنے حق کیلئے لڑے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں