محکمہ برقیات ریاست کی ترقی اور ریاستی عوام کو بلا تعطل برقی سہولت پہنچانے کے عزم پر عمل پیرا ہے‘چیف انجنیئر برقیات

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) چیف انجینئر برقیات تنویر حسین خان نے صارفین برقیات کو 73 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہیکہ محکمہ برقیات ریاست کی ترقی اور ریاستی عوام کو بلا تعطل برقی سہولت پہنچانے کے عزم پر عمل پیرا ہے صارفین برقیات کو بجلی کے بل ، بقایا جات کی بروقت ادائیگی اور بجلی کے جائز ، مناسب استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ریاست کے جو حقوق ہیں وہ ادا ہو سکیں ، ریاست آزاد جموں وکشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ریاستی عوام کی فی یونٹ رعائتی انراخ پر بجلی فراہم کر رہی ہے ، صارفین کو بھی اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کا احساس کرنا ہوگا ، بجلی کے غیر ضروری اور فضول استعمال سے اجتناب کرنا ہوگا، غیر ضروری لائٹس اور الیکٹرانک آلات کے استعمال کو روکنا ہوگا ، ریاست کی ترقی کے لئے بجلی کے جائز استعمال کو سو فیصد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بروقت محکمانہ ادائیگیوں کو بھی یقینی بنانا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ریاست شہریوں کی ہے ، اور ریاست شہریوں کو جو سہولتیں فراہم کرتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرتی ہے اس کے بدلے میں ریاست کے حقوق کی ادائیگی بھی شہریوں پر فرض بن جاتی ہے جن کے ادائیگی کا ہر ذی شعور شہری کو خیال رکھنا چاہیے -

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں