کنٹرول لائن پر پختہ بینکرز کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف کنٹرول لائن کے عوام سراپا احتجاج

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) کنٹرول لائن پر پختہ بینکرز کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف کنٹرول لائن کے عوام سراپا احتجاج ، بھارتی جارحیت سے تنگ آکر ہجرت کرنے پر مجبور ، حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے کنٹرول لائن پر پختہ بینکرز کی تعمیر میں تاخیرسے کنٹرول لائن کی آبادی شدید خطرات اور مشکلات سے دو چار ہے ، ان خیالات کا اظہاریونین پنجکوٹ کے سیاسی و سماجی رہنماء سید اخلاق گیلانی ناڑی سیداں نے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے کی جانے والی شدید بھارتی فائرنگ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بزدل انسانی جانوں کا دشمن بھارت رات کی تاریکی میں وار کرتا ہے نہتے کشمیری عوام کو نشانہ بناتا ہے ، اور حکومت پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن پر پختہ بینکرز کی تعمیر کو آزاد کشمیر کی حکومت سنجیدگی سے نہیں لے رہی جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کثیر تعداد میں جانی نقصان کا اندیشہ ہے ، انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں حکومت پاکستان ، آرمی چیف سے کہ وہ کنٹرول لائن پر پختہ بینکرز کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں