مظفرآباد‘آسمانی بجلی گرنے سے شہید گلی کے رہائشی ذمیندار کی 65 بکریاں ہلاک

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) آسمانی بجلی گرنے سے شہید گلی کے رہائشی ذمیندار کی 65 بکریاں ہلاک، غریب زمیندار کی عمر بھر کی جمع پونجی لٹ گئی ، حکومت آزاد کشمیر سے امداد کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں شہید گلی کے مقام پر محمد اسلم ولد گلزمان ، محمد گلفام کی 65 بکریاں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئیں ، محمد اسلم نے میڈیا کو بتایا ہیکہ انکی 65 بکریاں گزشتہ جمعرات کی درمیانی شب تلگراں کے مقام پر آسمانی بجلی پڑنے سے ہلاہو گئی ہیں ، جسکی وجہ سے اس کی ساری جمع پونجی ختم ہو گئی ، متاثرہ شخص نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہیکہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کی پڑھائی اور کفالت کے لئے انہی بکریوں سے خرچ پورا کرتا تھا میری مدد کی جائے تاکہ دوبارہ سے بکریاں لے کر پال سکوں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں