اسمبلی ہاسٹل میں انٹر کام و دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنا دیا جائیگا ،ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے اسمبلی ہاسٹل میں رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے رکن اسمبلی شازیہ اکبر کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ پر یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر ہاسٹل میں انٹر کام و دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سحرش قمر نے بھی شکایت کی کہ ہاسٹل میں سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس پر ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف نے تمام مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرا دی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں