حکومت نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں، وزیر صحت آزاد کشمیر

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:43

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیر صحت آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے کہا کہ حکومت نے آزادکشمیر بھر میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے اور حکومت نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اضافی 30لاکھ روپے کی گرانٹ بھی جاری کی ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن اسمبلی شازیہ اکبر کے توجہ طلب نوٹس پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس سیزن میں مظفرآباد ،بھمبر ، میرپور اور کوٹلی میں ڈینگی کش سپرے بھی کروایا گیا۔ کوٹلی سے ڈینگی کے 13کیس رپورٹ ہوئے کوئی موت نہیں ہوئی ۔ تتہ پانی اور یونیورسٹی کے علاقہ میں سپرے کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں