زلزلہ جیسی قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے مستقل فنڈ قائم کیا جائے، سحرش قمر

زلزلہ سے میرپور میں بہت سے بچے بھی متاثر ہوئے ،احتیاطی تدابیر کے طور پر سکول میںانہیں ٹریننگ دی جائے، رکن آزاد کشمیر اسمبلی

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:43

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) رکن آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سحرش قمر نے کہا کہ زلزلہ جیسی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے مستقل فنڈ قائم کیا جائے جس میں این جی اوز کو بھی شامل کیا جائے۔ زلزلہ سے میرپور میں بہت سے بچے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر سکول کے بچوں کو بھی ٹریننگ دی جائے۔

چھوٹے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے حوالہ سے رکن اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے اچھی قرارداد پیش کی جس کی حمایت کرتے ہیں وہ بدھ کے روز ایوان میں پیش کی گئی مختلف قراردادوں پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی صورتحال بہت سنگین ہے ہمیں سوچنا ہوگا کہ اس صورتحال میں آزادی کا بیس کیمپ کیا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بیرون ملک جانے والے وفود کی رپورٹ اس ایوان میں پیش کی جانی چاہیے جس میں ان دوروں کے نتائج پر بھی بحث ہو انہوں نے کہا کشمیر کے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن ایک صفحہ پر ہیں انہوں نے گزشتہ روز مرکزی حکومت کی طرف سے غیر ملکی سفیروں کو آزادکشمیر کے جنگ بندی لائن سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کرانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صحیح سمت درست قدم قرارد یا ۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کشمیریوں کے محسن ہیں انہوں نے آزادکشمیر کو سی پیک میں شامل کیا اور ترقیاتی بجٹ کو بھی دوگنا کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کشمیریوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں