بینک آف آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام سال 2019ء کی پہلی بزنس کانفرس کا انعقاد

پیر 11 نومبر 2019 19:54

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) بینک آف آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام سال 2019ء کی پہلی بزنس کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں رواں سال کے پہلے 9ماہ کے بزنس سمیت بینک کے بزنس کومزید بڑھانے کے لئے مستقبل کی بزنس حکمت عملی کا مفصل جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ روز بینک کی طرف سے راولاکوٹ میں منعقد ہونے والی اپنے نوعیت کی پہلی ایک روزہ بزنس کانفرنس میں بینک کے تمام برانچ منیجرز، زونل چیفس، ریجنل کنٹرولرز اور ڈویژنل ہیڈز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس صدر بینک سید آفتاب حسین گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے تمام ریجنل اور زونل چیفس نے بزنس سمیت دیگر شعبہ جات سے متعلق کانفرنس میں جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بینک کے بزنس کو فروغ دینے کے لئے مستقبل کی بزنس حکمت عملی سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر صدر بینک نے کانفرنس میں اپنا وژن پیش کیاجو کہ واضح طور پر بینک کے بزنس کو تیزی سے فروغ دینے کے لائحہ عمل پر مبنی تھا۔ بزنس کانفرنس کے اختتام پر صدر نے بینک کے بزنس اہداف کو پورا کرنے والے برانچ منیجرز اور زونل چیفس کو نقد انعامات کے ساتھ تعریفی اسناد بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں