مظفرآباد،گورنمنٹ ڈگری کالج انوار شریف میں یوم اقبال کی تقریب کا انعقاد

منگل 12 نومبر 2019 21:00

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) گورنمنٹ ڈگری کالج انوار شریف میں یوم اقبال کی تقریب،طلبہ و طالبات نے شاعر مشرق کی قومی و ملی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،تقریب کی صدارت پرنسپل کالج ڈاکٹر عبدالکریم نے کی جب کہ مہمان خصوصی پروفیسر راجا رحمت علی خان تھے ،تقریب میں طلبہ و طالبات نے اقبال کی شخصیت اور شاعری کے مختلف پہلوئوں پر تقریریں کیں جب کہ اقبال کی ولولہ انگیز شاعری کو بھی پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر راجا رحمت علی خان نے کہا کہ اقبال ایک سچے عاشق رسول اور ولی اللہ تھے ،ان کی ساری زندگی سیرت رسولؐ کی پیروی میں گزری ،ان کا پیغام کی بنیاد بھی قرآن سنت ہے ،اقبال کی شاعری کا مرکز و محور ان کا تصور خودی ہے ،آج امت مسلمہ اور با الخصوص اہل پاکستان و کشمیر اقبال کی شاعری پر عمل کریں تو موجودہ درپیش مسائل سے نجات مل سکتی ہے ،کشمیر کے حوالے سے اقبال نے آج سے 70برس قبل جو پیش گوئیاں کی تھیں وہ آج سچ ثابت ہو رہی ہیں،کشمیر کے حوالے سے اقبال کے نظریات پر ہی عمل کر کے اہل کشمیر بھارتی ظلم و بربریت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں،تقریب کے فیکلٹی اراکین،طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی ،آخر میں شاعر مشرق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں