میرپور کے عوام نے اب کی بار جو تبدیلی کا علم بلند کیا ہے اس کے مثبت اثرات پورے آزادکشمیر میں نظر آئیں گے‘خواجہ فاروق احمد

جمعرات 14 نومبر 2019 15:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری خواجہ فاروق احمد نے B-3میرپور میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے انتخابی جلسہ کو میرپور کی انتخابی تاریخ کا بہت بڑا جلسہ قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن پر عوام کے عدم اعتماد کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے اس کی کامیابی کا تمام تر کریڈٹ خواجہ ساجد پہلوان،خواجہ طالب حسین،خواجہ ادریس،فرخ ڈار،طاہر پہلوان،ذیشان بٹ کو دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میرپور کے عوام نے اب کی بار جو تبدیلی کا علم بلند کیا ہے اس کے مثبت اثرات پورے آزادکشمیر میں نظر آئیں گے۔

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اس جلسہ نے ثابت کردیا ہے کہ میرپور کے عوام نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی باریوں کی سیاست کو قبول نہیں کیا اور مک مکا کی سیاست کا بھی یہ نتیجہ ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر جو کھلواڑ کیا ہے اس کا نتیجہ دونوں جماعتیں 24نومبر کو ان شاء اللہ دیکھ لیں گی۔

(جاری ہے)

B-3کے انتخابی جلسہ میں عوام میں جوش وخروش اور ولولہ نظر آرہا تھا وہ تبدیلی کی نوید کا واضح ثبوت دے رہا تھا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حلقہ نمبر 3کے جس وارڈز محلہ آبادی میں جاتے ہیں انتخابی مہم واضح ہوتی جارہی ہے۔پیسے کی سیاست اور میرپور کے عوام نے مکمل طورپر مسترد کردیا ہے۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے راہنما اور متوالے جیالے جس طرح بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت میں کھل کر سامنے آرہے ہیں نے 2021کے انتخابات کا نقشہ بھی واضح کردیا ہے۔B-1سے لیکر B-5تک کے عوام نے بھی واضح طورپر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت میں کمر کس لی ہے ان شاء اللہ 24نومبر دونوں جماعتوں کی شکست اور تحریک انصاف کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں