وکلاء عدالتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،جسٹس راجہ سعید اکرم خان

کسی بھی معاشرے میں انصاف کی فراہمی کیلئے وکلا ء کا کردار انتہائی اہم ہوتاہے ،نوجوان وکلاء محنت ، لگن اور کمٹمنٹ کو اپنا شعار بنائیں ،قائمقام چیف جسٹس آزاد کشمیر

جمعرات 14 نومبر 2019 17:16

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ وکلاء عدالتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، کسی بھی معاشرے میں انصاف کی فراہمی کیلئے وکلا ء کا کردار انتہائی اہم ہوتاہے ۔نوجوان وکلاء محنت ، لگن اور کمٹمنٹ کو اپنا شعار بنائیں ،تحریک پاکستان میں وکلاء کا اہم کردار ہے، ایڈمنسٹریشن آف جسٹس میں بھی وکلاء بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وکلاء کا شمار معاشرے کے پڑھے لکھے لوگوں میں ہوتا ہے اور وکلاء اور جوڈیشری کے تعاون سے ہی انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے نے جمعرات کے روز سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام ’’ Responsibility of Legal Fraternityن‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل ، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب احمد خان ، راحت فاروق ایڈووکیٹ، سیکرٹر ی جنرل بار ایسوسی ایشن انیس گیلانی ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر سینٹرل بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران ، سینئر وکلاء اورخواتین وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہاکہ نوجوان وکلاء محنت ، لگن اور کمٹمنٹ کو اپنا شعار بنائیں۔

وکالت ایک باوقار پیشہ ہے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء کا رشتہ ہمیشہ کتاب سے جڑا رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو اس قابل بنائیں کہ جب آپ عدالتوں میں پیش ہوں تو جج مجبور ہو کر آپ کی بات سنے۔ نوجوان وکلاء قانون کو ہی اپنا اوڑنا بچھوڑنا بنائیں تو ہی مستقبل میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا کہ وکلا کو اپنے پیشہ کی عظمت کو بحال رکھنا چاہیے اور سیکھنے کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے اس وہ اچھے وکیل بن سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اپنے پیشے سے انصاف کریں ۔ خلق خدا کی خدمت اور معاشرے میں انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہاکہ آج ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔اس دور میں وکلاء کے پاس ساری دنیا کا قانون موجود ہوتا ہے ۔ وکلاء انٹرنیٹ کے ذریعے ساری دنیاکے قوانین کا مطالعہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء یونیفارم کے تقدس کا بحال رکھیں یہی لباس آ پ کی پہچان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک پاکستان اور قیام پاکستان میں وکلاء کااہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء محنت لگن اور کمٹمنٹ کو اپنا شعار بنائیں تو کامیابی آپ کا مقدر بنے گی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں