گرلز ہائی سکول بھیڑی کی تاریخ میں پہلی بار گرلز گائیڈ انرولمنٹ پروگرام کا انعقاد

جمعہ 15 نومبر 2019 14:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) ڈی پی آئی اینڈ سٹیٹ کمشنر گرلز گائیڈ محترمہ نزہت عزیز،ڈی ای او محترمہ گل نسرین،ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ خالدہ گیلانی،گرلز گائیڈ سیکرٹری محترمہ ناہید اختر،امتیازالرحمن شیخ کلرک نظامت تعلیم سکولز ودیگر کا گرلز ہائی سکول بھیڑی کا دورہ،ادارہ کے سٹاف و طالبات نے سربراہ ادارہ کے ہمراہ مہمانوں کی آمد پر اُن کا بھر پور استقبال کیا۔

ادارہ کی تاریخ میں پہلی بار گرلز گائیڈ انرولمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ڈی پی آئی سکولز نزہت گیلانی ودیگر نے خطاب میں ادارہ کے نظم و ضبط،سربراہ و دیگر سٹاف کی کارکردگی کو سراہا،ادارہ کی جانب سے سٹاسنامہ میں مطالبات پیش کیے گئے،جس میں ادارہ کے بنیاد مسائل،چار دیواری کی عدم تعمیر،سینئر بیالوجی معلمہ کی عدم تعیناتی،ریاضی معلمہ کی تعیناتی ودیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ڈی پی آئی سکولز ودیگر متعلقہ آفیسران نے بنیادی مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر انہوں نے سربراہ ادارہ محترمہ صفورہ اشفاق شیخ کی ادارہ کیلئے کاوشوں اور شب روز محنوں کو سراہاتے ہوئے خراج تحیشن پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں