نااہل حکومت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے‘محترمہ مسرت شیخ

جمعہ 15 نومبر 2019 14:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پیپلز پارٹی خواتین ونگ مظفرآباد سٹی کی صدر محترمہ مسرت شیخ نے کہا ہے کہ نااہل حکومت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔نوجوان چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کا راستہ روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ۔بلاول بھٹو رزداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہے جس نے اپنی جان دے دی لیکن سر نہیں جھکایا ۔

(جاری ہے)

وہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو کا بیٹا ہے جس نے اپنے ملک کی عوام کے لیے اپنی جان قربان کر دی ۔وہ آصف علی زرداری کانڈر بیٹا ہے۔جو جیلوں اورگرفتاریوں سے گھبرانے والانہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان مستقبل ہیں اور انھیں وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔بہت جلد بلاول بھٹو پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے ۔اور ہمارے قائد کشمیر چوہدری لطیف اکبر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہوں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں