میرپور ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی فتح یقینی ہے، ناصر حسین ڈار

نومبر کا سورج (ن) لیگ کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگا،ضمنی الیکشن کا دن رسمی کارروائی ،کارکردگی سے 24نومبر کو میرپور میں شیر دھاڑے گا، وزیر ٹرانسپورٹ آزادکشمیر

منگل نومبر 19:21

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) آزادکشمیر حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ وائلڈ لائف وفشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ میرپور ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی فتح یقینی ہے۔24نومبر کا سورج ن لیگ کی کامیابی کی نویدلے کر طلوع ہوگا۔ضمنی الیکشن کا دن رسمی کارروائی کا دن ہے،کارکردگی اور کارکنوں کی محنت سے 24نومبر کو میرپور میں شیر دھاڑے گا۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میرٹ،گڈگورننس اور تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے۔میرپور میں موجودہ حکومت نے تعمیراتی کاموں کا جال بچھادیاہے۔میرپور کے غیور عوام موسمی نام نہاد لیڈروں کے جھانسے میں نہیں آنے والے۔مفاد پرست لیڈر صرف الیکشن کے وقت عوام کو نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے مخالفین بھی خوفزدہ ہیں۔24نومبر کا دن سیاسی بہروپیے کو ان کی اوقات یاد کرانے کا دن ہے۔میرپور کے ضمنی الیکشن میں شیر ہی کارکردگی کی بنیاد پر سرخروہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام کی طاقت سے مخالفین کو شکست دیں گے۔24نومبر سچ اور جھوٹ کا فرق واضح کرنے کا دن ہے۔مسلم لیگی حکومت کی مثبت کارکردگی کی وجہ سے 24نومبر کو ضمنی الیکشن کے موقع پر میرپور شہر میں شیر دھاڑے گا اور مخالفین کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments