مظفر آباد،اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت شاپنگ بیگز کی بندش بارے تمام برانڈز فرنچائزرز مالکان کااجلاس

شاپنگ بیگزکا تمام سٹاک ایک ماہ کے اندر ختم کرنے کا حکم،بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،فرنچائز مالکان کو وارننگ جاری

منگل 19 نومبر 2019 19:21

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء)ڈ پٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کی زیر صدارت شاپنگ بیگز بندش کے حوالے سے تمام برانڈز فرنچائزرز مالکان کے اجلاس کا انعقاد،شاپنگ بیگزکا تمام سٹاک ایک ماہ کے اندر ختم کرنے کا حکم،بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،فرنچائز مالکان کو وارننگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کی زیر صدارت شاپنگ بیگز بندش کے حوالے سے تمام فرنچائزرز مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عفت اعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے تمام برانڈز کے شاپنگ بیگز ختم کیے جائیں۔اس موقع پر فرنچائز مالکان کی جانب سے ایک ماہ کی مہلت مانگی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ان کا موقف سننے کے بعد ان کو ایک ماہ میں سارا سٹاک ختم کرنے کا حکم دیا۔ایک ماہ کے بعد کسی نے بھی شاپنگ بیگز کو فروخت کیا یا استعمال میں لایا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عفت اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مالکان شاپنگ بیگز برانڈز سے کہا کہ انتظامیہ شہر کے اندر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔میٹنگ بلانے کا مقصدیہی تھا تاکہ مل جل کر اس قومی فریضے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس لیے تاجران،مالکان شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بھی چیکنگ کا عمل جاری رکھے گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں