ہندوستان کو کشمیر کی شناخت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا حساب چکانا پڑے گا‘سردار عتیق

نریندر مودی اپنی حرکتون سے جنوبی ایشیاء کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے ۔دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے

جمعرات 21 نومبر 2019 14:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ ہندوستان کو کشمیر کی شناخت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا حساب چکانا پڑے گا۔ کشمیری عوام نے ہندوستانی تسلط کو نہ پہلے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ ایسا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اپنی حرکتون سے جنوبی ایشیاء کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے ۔دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کشمیری عوام تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے محاصرے کا شکار ہیں ۔مشکلات کے باوجود کشمیری عوام نے ہندوستان کے قبضے اور جبر کو قبول نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندوستان آزادکشمیر پر قبضے کی باتیں کر کے اپنے مکرو عزائم کو بے نقاب کررہا ہے ۔

آزادکشمیر کے عوام نے ڈوگرہ حکمرانوں سے لڑ کر یہ خطہ آزاد کرایا ہے اور وہ اپنے خون سے اس کادفاع کر رہے ہیں۔ہندوستان نے آزادکشمیر پر جارحیت کی حماقت کی تو یہاں کا بچہ بچہ سرپر کفن باندھ کر میدان میں نکلے گا اور ہندوستان کی جارحیت کی قیمت چکانے پر مجبور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان بھی مقبوضہ کشمیر کے حالات سے الگ ہیں کشمیر کا ہر فرد جو نیاد کے کسی بھی کونے میں رہتا ہو اس وقت اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے ۔اسے کسی صورت میں ریاست سے علیحدہ نہیں ہونے دینگے ۔قائمہ کمیٹی کی طرف سے گلگت بلتستان کے متعلق فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان وہ واحد سیاستدان ہیں جنہیں پاکستانی فوج نے سلامی دی ۔قائداعظم کو گورنر جنرل اور لیاقت علی خان کو بانی وزیراعظم ہونے کے ناطے سلامی دی گئی ۔

جنرل رائیل شریف کانام ساری دنیا میں احترام سے لیا جارہا ہے پاکستان کے مفادات کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔دریں اثناء لاہور پہنچنے کرقائد مسلم کانفرنس نے داتادربار پر چادر چڑھائی اور حاضری دی بعدازاں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں