خواتین یونیورسٹی باغ کو تباہ کرنے کے تمام انتظامات مکمل ‘اہم انکشافات

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے وی سی کی تعیناتی آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کی مشاورت سے کرنے فیصلہ بھی کچھ ماہ قبل کیا‘ من پسند وی سی کو تعینات کرنے کیلئے میرٹ کا جنازہ نکال دیا باغ کے تینوں حلقوں کی سیاسی سماجی شخصیات نے چیئرمین ایچ ای سی پاکستان چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر ذمہ داران سے اس میرٹ پامالی کا نوٹس لینے کی اپیل

جمعرات 21 نومبر 2019 14:53

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) خواتین یونیورسٹی باغ کو تباہ کرنے کے تمام انتظامات مکمل ‘اہم انکشافات سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے وی سی کی تعیناتی آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کی مشاورت سے کرنے فیصلہ بھی کچھ ماہ قبل کیا‘ من پسند وی سی کو تعینات کرنے کیلئے میرٹ کا جنازہ نکال دیا‘ ماضی میں میرپور یونیورسٹی کیلئے خواجہ محمد حمید خان میرٹ فہرست میں 19 نمبر پر تھے جبکہ راولاکوٹ یونیورسٹی کے وقت چیئرمین ایچ ای سی خواجہ مختار خان کہ ساز باز سے پہلے نمبر پر آے انٹرویوں میں ناکام قرار دیئے اور اب باغ یونیورسٹی کے لئے پہلے نمبر پر آگئے‘ نئے وی سی کی جانج پڑتال کرنے والی سرچ کمیٹی میں قائدآعظم اور لاہور یونیورسٹی کہ وی سی نکال کر ہجیرہ اور پلندری سے ایک پرائمری معلمہ اور صدر معلمہ کو ممبر بنا ڈالا جنھون نے خواجہ محمد حمید خان کو ساتویں نمبر سے پہلے نمبر پر لا کھڑا کیا‘ سینیٹ کمیٹی جس میں پاکستان کی آعلی شخصیات مثلا عدالت عالیہ یا عدالت عظمی کا جج ایچ ای سی کا سیکرٹری اور یونیورسٹی کہ وائس چانسلر حضرات ہوتے ہیں سرچ کمیٹی کہ بعد سینیٹ کمیٹی فوری یا ہفتے کہ اندر اجلاس طلب کرتی ہے مگر ہفتے کہ بجاے اجلاس ایک ماہ تک موخر کیے رکھا کہ ممبران سینیٹ کمیٹی کی معیاد پوری ہو اور ذاتی پسند کہ لوگ کمیٹی میں شامل کیے جا سکیں - صفر پروفائل رکھنے والا میرٹ میں پہلے نمبر پر جبکہ شاندار ماضی آعلی پروفائل حقدار منہ دیکھتے رہ گئے‘ ڈاکٹر خواجہ حمید کہوٹہ نمبر ایک پر ڈاکٹر ریحانہ اصغر میرپور دوسرے‘ اور تیسرے پر ڈاکٹر محمد عبدالقیوم تھے کی جگہ غالبآ ایک خاتون ڈاکٹر میمونہ پاکستان کو تیسرا نمبر دے دیا تحقیقی رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ضلع باغ سے ہی تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالقیوم خان جو آجکل مظفرآباد یونیورسٹی میں شعبہ سائنس کہ انچارج ہیں ( رجسٹرار ڈی ایف ڈین بنے ) کو پہلے بھی نظر انداز کیا یہ شخص چونکہ انتہائی ذہین فطین دلیر دیانتدار کھرا نا اس کہ آگے کسی وزیر مشیر صدر وزیراعظم کی چل سکتی تھی ادارے کو بہتر انداز میں مستحکم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے سابقہ وی سی ڈاکٹر حلیم خان کہ دور بھی یونیورسٹی سوالیہ نشان رہی رخصتی سے قبل جیل کی ہوا لگی بات یہی ختم نہ ہوئی جانے پر قائمقام وی سی رسول جان کو بیٹھا دیا جو آئینی طور درست نہیں صرف اس لئے کہ سابقہ وی سی کی کمزوریاں کرتوت کو چھپایا جا سکے - ایچ ای سی جہاں ایک طرف یونیورسٹی گرنٹ سے پچاس لاکھ کاٹ رہی ہے تو دوسری طرف باغ آج بھی یونیورسٹی عمارت کا کرایہ سرکاری ریٹ چھ روپے فٹ کہ بجاے نو روپے فٹ ادا ہو رہا جو ماہانہ پچیس لاکھ بنتا ہے سروے کہ مطابق باغ میں یونیورسٹی کہ استعمال تین عمارت ہیں کء ملازمین سرکار سے تنخواہ لیتے اور کام سیاسی گھروں کا سرانجام دیتے ہیں ‘ ادارے کی ناقص صورتحال کہ باعث اس سال کل تین سو داخلہ فارم کی درخواست گء جبکہ باقی یونیورسٹیوں میں ہزاروں کی تعداد میں تھیں - یہ یونیورسٹی کوئی بھیڑ بکریوں گاے بھینس کی منڈی نہیں ذاتی کھیت باڑی جاگیر نہیں کہ غیر اخلاقی فیصلہ مسلط کرکہ کسی دوسرے کی حق تلفی تعلیم قابلیت اہلیت مستقبل کا خون کیا جائی- اس معاشرے کا مستقبل ہر برادری خاندان کی وہ بچیاں زیر تعلیم جنھوں نے کل خاندان معاشرہ تشکیل دینا تو پھر ایسے ادارے پر تعینات ہونے والا وہ وی سی جس کی نامزدگی پرائمری معلمہ کرے کیا حال ہوگا باغ کے تینوں حلقوں کی سیاسی سماجی شخصیات نے چیئرمین ایچ ای سی پاکستان چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر ذمہ داران سے اس میرٹ پامالی کا نوٹس لینے کی اپیل کی خصوصا صدر ریاست اس آہم معاملے پر خود سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں جو خود میرٹ انصاف پر پاکستان کہ اعلی عہدوں سمیت چین میں پاکستان کہ سفیر بھی رہ چکے جن کہ آباواجداد نے 1947 میں مہاراجہ ریاست کہ خلاف میرٹ انصاف کیلئے جنگ لڑی تھی-ضلع باغ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ صدر آزاد کشمیر سردارمسعو د خان ایک انتہائی قابل‘ دیانتدار شخص ہیں ان کے ہوتے ہوئے ایک نااہل شخص کا وی سی خواتین یونیورسٹی باغ تعینات ہونا سمجھ سے بالا تر ہی-وہ سردار مسعود خان جن کے آبائو اجداد نے ڈوگرہ کے خلاف جنگ لڑی اور کشمیر میں میرٹ کی بالادستی کیلئے قربانیاں دیں اور خود سردار مسعود خان پاکستان کے قابل ترین بیوروکریٹ رہے اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے -شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ صدر آزاد کشمیر وی سی باغ یونیورسٹی کی تعیناتی کا نوٹس لیں گے اور میرٹ پر تعیناتی کو یقینی بنائیں گی-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں