مظفرآباد‘ دارلحکومت میں جعلی اور ڈبہ پیروں کے ڈھیرے، مجبور اور مسائل میں گرے شہریوں کیہ جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کا سلسلہ جاری

جمعرات 21 نومبر 2019 14:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) دارلحکومت میں جعلی اور ڈبہ پیروں کے ڈھیرے، مجبور اور مسائل میں گرے شہریوں کیہ جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کا سلسلہ جاری، انتظامیہ خاموش،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر اور بالخصوص مظفرآباد میں جعلی پیروں کا راج ہے اور سادہ لوح عوام کو مختلف حیلوں بہانوں سے لوٹا جاتا ہے،کہیں ہرمسئلہ کا حل صرف 2200 میں کیا جاتا ہے تو کہیں مختلف قسم کے ٹوٹکے آزمائے جائے ہیں اور سادہ لوح عوام کی خون پسینے کی کمائی پر خوب ہاتھ صاف کیئے جاتے ہیں،عوامی مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ان جعلی اور ڈبہ پیروں کے خلاف ایک گرینڈ اوپریشن کرے اور چہر سے ان صفایا کرتے ہوئے انھیں قرار واقعی سزا دی جائے اور شہریوں کو ان جعلی پیروں کے چُنگل سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں