وادی نیلم کا علاقہ جاگراں 9 روز سے محکمہ برقیات کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے تاریکیوں میں ڈوب گیا

جمعرات 21 نومبر 2019 14:53

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) وادی نیلم کا علاقہ جاگراں 9 روز سے محکمہ برقیات کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے تاریکیوں میں ڈوب گیا، جاگراں پاور اسٹیشن سے ریاست بھر میں بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے لیکن اس علاقہ کو اندھیرے میں رکھنا شدید زیادتی ہے،9 روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے تاھال اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا،علاقہ تاریکیوں میں ڈوبا ہے اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،ان خیالات کا اظہار رانا صادق کاشمیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید اذیت کا شکار ہیں اور اس وجہ سے علاقہ میں موبائل فون سروس بھی ناقص ہے جس سے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو چکا ہیعوام نے چیف انجینئر برقیات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس مسئلہ کا فوری حل تلاش کرتتے ہوئے عوام کو تاریکیوں سے نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں