گڑھی دوپٹہ،ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز مظفرآباد کا گڑھی دوپٹہ کے متعدد امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

پیر 1 اپریل 2013 13:14

گڑھی دوپٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1اپریل 2013ء) ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز مظفرآباد کا گڑھی دوپٹہ کے متعدد امتحانی مراکز کا اچانک دورہ ، ریڈ فاؤنڈیشن سنٹر ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہ پر مخصوص لابی کی طرف سے لگائے جانیوالے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی گڑھی دوپٹہ کے متعدد امتحانی مراکز پر شکایات کی روشنی میں ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز کا امتحانی مراکز کا دورہ ، منظم مافیا کی طرف سے بلیک میلنگ کی کوشش ،عملے کو اپنے مخصوص عزائم کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔

امتحانی عملے کی طرف سے مخصوص لابی کو انکار پر امتحانی سنٹر کے بارے اور ادارہ ہذا کی ساکھ خراب کرنے کے لئے پروپیگنڈے شروع کئے ۔ جس کا نوٹس فوری طور پر لیتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز مظفرآباد نے گڑھی دوپٹہ کے متعدد سینٹروں کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اور منظم مافیا کی طرف سے سب سے زیادہ الزامات کی زد میں آنیوالے ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہ کے سینٹر اور امتحانی عملے کو صاف اور شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر پر تعینات عملہ انتہائی ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے ۔ الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز مظفرآباد نے کہا کہ امتحانی عملہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائے اور کسی کے دباؤ میں نہ آئے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں