کشمیری اپنی آزادی چھین کر رہیں گے کشمیری اپنی بقاء اور وجود کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘سردار میر اکبر خان

کشمیریوں نے اس تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا اورکرفیواوربھارتی جارحیت،ظلم وستم کے باوجود کشمیری اپنے شہید بچوں کے جنازے پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:00

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ کشمیر دنیا کا فوکس پوانٹ بن گیا ہے بھارت کچھ بھی کر لے کشمیری اپنی آزادی چھین کر رہیں گے کشمیری اپنی بقاء اور وجود کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیریوں نے اس تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا اورکرفیواوربھارتی جارحیت،ظلم وستم کے باوجود کشمیری اپنے شہید بچوں کے جنازے پاکستانی پرچم میں دفناتے ہیں جو ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی اور محبت کا اظہار ہے اس لئے پاکستانی عوام سول سوسائٹی نے کشمیریوں کے ساتھ جس والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اس پر ان کے شکرگزار ہیں ہندوستانی آبی جارحیت ہماری قومی سلامتی اور سالمیت پر اثر انداز ہو سکتی ہے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کا مشن ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہے اس مقصد کے لئے ہمارے شہداء نے لاکھوں قربانیاں دی ہیں اور یہ رائیگاں نہیں ہوں گی کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے کچلنا بھارت کی غلط فہمی ہے کشمیری اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بھارت اُنہیں سب کچھ دینے کیلئے تیار ہے لیکن کشمیریوں کو صرف پاکستان چاہیے کیا ہم پاکستانی اپنے وطن سے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی محبت کشمیریوں کو پاکستان سے ہے وقت آ گیا ہے کہ ہم کشمیریوں کیلئے اسی طرح کھڑے ہو جائیں جیسے وہ پاکستان کیلئے کھڑے ہیں وہ پاکستانیوں سے زیادہ پاکستانی ہیںکشمیریوں سے بے وفائی پاکستان سے بے وفائی ہی یہی وہ رشتہ ہے جو پاکستان اور کشمیر کو کبھی جدا نہیں کر سکتا کشمیریوں پر جب بھی کبھی کوئی آفت آئی کوئی مصیبت نازل ہوئی پاکستانی عوام ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے باہر نکلے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سول سوسائٹی نے بلا کسی تفریق کے کشمیریوں کے ساتھ جس وابستگی کا اظہار کیا وہ کشمیریوں کیلئے بہت بڑا سرمایہ اوران کی تحریک کو بہت بڑی اخلاقی مدد ہے پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کاساتھ جس طرح کھڑاہوا اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہندوستان کی فوج نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے اند بلکہ سیز فائر لائن کے قریب بسنے والوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں قاتل مودی مقبوضہ کشمیر میں اور سیز فائر لائن پر جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں پوری قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے آزاد کشمیر کے عوام کو اپنی بہادر افواج پر مکمل یقین ہے کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بناتی رہیں گی بین الاقوامی سطح پر کشمیراس وقت ایک سلگتا ہو ا مسئلہ ہے اور وقت اور حالات کا تقاضاہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کے پرامن ، کشمیریوں عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کے طے شدہ فریم ورک کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے آواز اٹھائے اڑھائی ماہ ہو گئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں سکول بند ہیں ، ہسپتال بند ہیں ، بازار اور مارکیٹیں ویران ہیںمقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی رک گیا ہے اور اسی لاکھ آبادی عملی طور پر جیل میں قید ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر اڑھائی ماہ سے ہمارے مظلوم بھائی جس اذیت اور کرب کا شکار ہیں ان کی مدد کا بہترین طریقہ ہے کہ یہاںہم پرامن طور پر ان کے حق کیلئے آواز اٹھائیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر پر پانچ اگست کو حملہ کر کے ریاست کے عوام کو حقوق سے محروم کرنااور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنا اسی حکمت عملی کا حصہ تھاوزیر جنگلات نے کہا ہے کہ 5اگست کو بھارت نے مکارانہ اور شاطرانہ طور پر ایک اور شدید ترین جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو آئینی اور قانونی جواز بخشنے کی مذموم کوشش کی اور کشمیر کر بزعم خود بھارت میں ضم کر دیا۔

ہم نے نہ تو71سال پہلے بھارت کے فوجی قبضے کو تسلیم کیا تھا اور نہ ہی بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد ہم اپنے مؤقف سے دستبردار ہوئے۔اٴْنہوں نے کہاکہ5اگست کی بھارت کی جارحیت کے بعد پاکستان نے اس تعلق سے جو بھی اقدام کئے ہیں اور خاص طور پر جس طرح وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور جس طرح پاکستانی عوام نے کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی اس کیلئے ہم انتہائی شکر گزار ہیںانہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا اور عالمی سول سوسائٹی بیدار ہے اور وہ کشمیریوں کی روئیداد ظلم سننے اور اسے دنیا کو سنانے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک ، شبیر شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت دیگر رہنماوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان نواز قیادت کو بھی پابند سلاسل کر دیا گیا ہے اور ہندوستان نواز قیادت کو اب اپنی غلطی کا بھی احساس ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتہاء پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبی دہشتگردی کی دھمکی اس کے اصل عزائم کی عکاس ہے۔

بھارتی حکمران آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے مطابق کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر نا چاہتے ہیں لیکن جب تک آخر ی کشمیری زندہ ہے وہ اپنے حق کیلئے لڑے گا۔ ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلیے ہمیں بھی اپنی سفارتی حکمت عملی کو تیز کرنا ہو گا تاکہ بھارت کے پروپیگنڈے کو ناکام بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں جو ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کیساتھ کھڑی رہی ہے ۔وزیرجنگلات نے کہا ہمیں اپنی پاک فوج پر پورا بھروسہ ہے ،پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر آزادکشمیر کو بھارتی فوج کو منہ ٹوڑ جواب دیں گے

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں