وزیر اعظم آزاد کشمیر کا جنگ میڈیا گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سر مد علی کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جنگ میڈیا گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی کی والدہ محترمہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرمد علی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات سربلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں