آزاد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کا پیر کو ’’ان کیمرہ ‘‘اجلاس ہوگا

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:38

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) آزاد جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کا پیر کے روز ’’ان کیمرہ ‘‘اجلاس ہوگا ۔وزیراعظم کی تجویز پر وزیر قانون نے ایوان میں منگل کے روز ان کیمرہ سیشن بلانے کی تحریک پیش کی جسے اتفاق راے سے منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وزیر قانون وپارلیمانی امور سردار فا روق احمد طاہر نے قواعد انضباط کار کے قاعدہ 212کے تحت ایوان کا پیر کو ان کیمرہ اجلاس منعقد کرنے کی تحریک پیش کی جو ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔ اجلاس میں کشمیر کی تازہ صورتحال پر ایوان میں اظہار خیال ہوگا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں