وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے 132کے وی گرڈ اسٹیشن بھروڑہ چھتر کلاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:30

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے 132کے وی گرڈ اسٹیشن بھروڑہ چھتر کلاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ‘ 443.29ملین روپے کی لاگت سے گرڈ اسٹیشن کا منصوبہ 3سال کے اندر مکمل ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے اڑھائی لاکھ کی مقامی آبادی کو بجلی کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ۔ تقریب میں وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان ، سیکرٹری برقیات ظفر محمود خان ، چیف انجینئر برقیات تنویر حسین خان ، چیف انجینئر گرڈ چوہدری ظفر اقبال ، ڈائریکٹر انونٹری کنٹرول نواز عباسی ، سعید گیلانی ، واپڈا کے اعلیٰ آفیسران ، ایکسیئن برقیات راجہ رئیس ، نائب مہتمم راجہ شجاعت بھی شریک ہوئے ۔

تقریب آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شرکاء نے وزیراعظم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ 132کے وی گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا کی گئی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

سیکرٹری برقیات اور واپڈا کے آفیسران نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ منصوبے کو مقررہ معیاد سے قبل مکمل کریں گے ۔ 132کے وی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے چھتر کلاس کے علاقوں میں بجلی کی وولٹیج بہتر ہوجائے گی اور گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے مظفرآباد گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے مظفرآباد گرڈ اسٹیشن پر لوڈ کم ہونے کی بناء پر مظفرآباد کے دیگر علاقوں میں وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یونیورسٹی چھتر کلاس کو بھی بجلی کی بہتر سہولت میسر ہوگی۔ کیڈٹ کالج سمیت نئے اداروں کو بھی بجلی کی بہتر سہولت میسر آئے گی اور وولٹیج کا مسئلہ بھی کم ہوگا۔ ان علاقوں میں بجلی کی بہتر پیداوار اور سپلائی کی وجہ سے اندسٹری، اور کاروبار کے بہتر مواقع پیدا ہوسکیں گے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں