محکمہ شاہرات نیلم نے طوفانی برفباری ،گلیشیرز سے بند ہونیوالی شاہراہ کو بحال کر دیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 14:40

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی ہدایت پر محکمہ شاہرات نیلم نے طوفانی برفباری اورگلیشیرز سے بند ہونے والی شاہراہ نیلم کو شاردہ تک بحال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس نیلم سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ شاہرات نیلم کی مسلسل محنت کے بعد13جنوری کو شدید برفباری کی وجہ سے بالائی نیلم کا زمینی رابطہ مکمل منقطع ہو گیا تھا جس کومورخہ 18جنوری کو شاردہ تک ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔محکمہ شاہرات نیلم کے مطابق سڑک کی مکمل بحالی کیلئے محکمہ جنگی بنیادوں پر صبح 7:00بجے سے لے کر رات 11:00بجے تک کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں