قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کاڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا موقع ملاحظہ

پیر 17 فروری 2020 20:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر نے پیر کے روز ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا موقع ملاحظہ کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری فزیکل پلاننگ ، محکمہ تعمیرات عامہ اور سینٹرل ڈیزائن آفس کے آفیسران بھی موجود تھے ۔ رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کو جوڈیشنل کمپلیکس نلوچھی کی تعمیر کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی ۔

قائمقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کام ڈبل شفٹ میں کروایا جائے اور 20مارچ تک گرائونڈ فلور کی چھت کو بہر صورت ممکن بنایا جائے ۔ علاوہ ازیں قائمقام چیف جسٹس نے ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکرٹری فزیکل پلاننگ کو ہدایت کی کہ مقررہ معیاد میں کام کی تکمیل کو بہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

قائمقام چیف جسٹس نے موقع ملاحظہ کے دوران محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسرا ن کو ہدایت کی کہ بقیہ بچ جانے والی زمین وکلاء چیمبر کیلئے Acquireکرتے ہوئے وکلاء چیمبر تعمیر کیے جانے کے حوالہ سے تجویز دیں ۔ علاوہ ازیں قائمقام چیف جسٹس نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ نئی تعمیر ہونے الی بلڈنگ میں خواتین وکلاء کیلئے الگ الگ باررومز تعمیر کیے جائیں اور صدر بار ایسوسی ایشن اور جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کیلئے بھی آفس تعمیر کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں