وزیر اعظم آزاد کشمیرکی پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیر چیئرپرسن ڈیبی ابراھام سے ہتک آمیز رویہ،ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت

بدھ 19 فروری 2020 00:04

مظفر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ برائے کشمیرکی چیئرپرسن ڈیبی ابراھامMP (Debbie Abrahams) کے ساتھ بھارتی حکومت کی طرف سے ایئرپورٹ پر ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے ،ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ موودی حکومت کا یہ اقدام پارلیمانی اور سفارتی آداب کے منافی ہے ، ہندوستان اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر کے اپنے غیرانسانی اور ظالمانہ اقدامات پر پردہ نہیں ڈال سکتا اور وہ دنیا کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں