آل کشمیر نیوز پیپز سو سائٹی کو فعال اور مثالی ادارہ بنائیں گے، آ زادکشمیر میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جاندار لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا، راجہ امجد حسین

بدھ 19 فروری 2020 00:04

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) آل کشمیر نیوز پیپز سو سائٹی کے انتحابات میں سیکرٹری جنرل کے امیدوار راجہ امجد حسین نے کہا ہے کہ سوسائٹی کے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد تنظیم کو فعال اور مثالی ادارہ بنانا ہے، آ زادکشمیر میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جاندار لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا ،ممبران کی مشاورت سے قابل عمل حکمت عملی تشکیل دیکراس پر عمل درآ مد کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوارن ان کا کہنا تھا کہ آل کشمیر نیو ز پیپز ز سوسائٹی اخباری مالکا ن کی نمائندہ تنظیم ہے ۔ اس ادارہ کے قیا م کا بنیادی مقصد ریاستی اخباری صنعت کو درپیش مسائل کا حل اور اخباری صنعت کو مستحکم کر نا ہے۔ اس حوالے سے آل کشمیر نیو ز پیپر ز سوسائٹی کے ممبران کی مشاورت سے قابل عمل حکمت عملی تشکیل دیکر اس پر عمل درآ مد کردیا جائے گا ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں