آزادکشمیر میں بلین ٹریز شجر کاری منصوبہ ،محکمہ جنگلات اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اشتراک سے لنگرپورہ میں شجر کاری کا انعقاد

جمعرات 20 فروری 2020 18:42

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) آزادکشمیر میں بلین ٹریز شجر کاری منصوبہ محکمہ جنگلات اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اشتراک سے لنگرپورہ میں شجر کاری کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مقامی کمیونٹی ،صحافیو ں ،اسلام آبادپبلک سکول کے طلبہ طالبات اور سٹاف نے بھی حصہ لیا ۔اس موقع پر سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ،ناظم اعلیٰ ترقیات سردار نسیم خان ،ڈی ایف او امتیاز اعوان ،مسرور تنولی ،پرنسپل مشتاق خان ،آصف رضا میر،نے تقریب سے خطاب کیا ،اس موقع پر کمیونٹی اور طلبہ وطالبات میں پودوں کی تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں خالی رقبہ جات پر شجرکاری اور شجر پروری کی جارہی ہے سونامی شجر کاری کے تحت 19ارب روپے مالیت کا پراجیکٹ آزادکشمیر کو سرسبز شاداب بنا دے گا اس شجر کاری منصوبہ کے تحت 2کروڑ 50لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور ان کی حفاظت کو مقامی کمیونٹی کے تعاون سے یقینی بنایا جائے گا۔پھلدار پودوں کے کامیاب ہونے سے عام آدمی معاشی طور پر بھی مضبوط ہوگا ۔اس شجر کاری مہم میں میڈیا ،سول سوسائٹی سمیت تمام مکاتب فکر کاتعاون ضروری ہے ۔اس منصوبہ سے آزادکشمیر دنیا کا ایک خوبصورت خطہ بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں